لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عدالتی فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لکھا کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے، پانامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں! میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں خدمت کے لئے تھی، ہے اور رہے گی۔ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔ پاکستان زندہ باد
فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے، پانامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں! میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں خدمت کے لئے تھی، ہے اور رہے گی۔ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) July 26, 2022
پاکستان زندہ باد!
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ متنازع فیصلے کے ذریعے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے، کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربڑ اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟ 4ماہ سے ملک کے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے، تحریک انصاف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے، دوسری طرف آئینی اورقانونی طریقہ کارکوردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ ایسے سیاہ فیصلوں سے بھری پڑی ہے۔ ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کا قتل کیا گیا۔ میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے۔ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔ تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے۔ مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔