لاہور:(ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان سپاہی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلال آل کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کو سیلاب متاثرین بچوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ترکیہ زندہ باد! پاکستان زندہ باد!، پاکستان میں ہر تیسرا شہری سیلاب سے متاثر ہے، 4 کروڑ افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترک اداکار نے مزید لکھا کہ اس وقت ہمارے پاس بہت سے یتیم ہیں، آئیے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 2868 پر میسج کرکے 10 روپے بطور عطیہ دیں۔