کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں سیلابی پانی سے مزید 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے دوران پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جھل مگسی میں مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 278 ہوگئی جن میں 132مرد، 63خواتین اور 83 بچے شامل ہیں۔
بارشوں سے172 زخمی بھی ہوئے، اس دوران 18 ہزار 410 مکانات تباہ اور 45 ہزار 975 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلابی صورتحال سے 22 پلوں اور ایک ہزار 500 کلو میٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 70 ہزار 744 مویشی بارشوں سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 936 ایکڑ سے زائد زرعی زمینوں پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔