صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے آدمی بھی بننا پڑا تو بن جاؤں گی: زارا نور

Published On 16 September,2022 03:01 pm

لاہور:(دنیا نیوز) اداکارہ زارا نور عباس نے شوبز کی مقبول اداکارہ صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں زارا نور عباس نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

زارا سے سوال کیا گیا کہ  آپ کے شوہر اسد صدیقی اور آپ دونوں ہی اداکار ہیں تو کیا کبھی کسی پراجیکٹ کے لیے آپ دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہوا ہے؟ 

جواب میں اداکارہ نے کہا  جی ہاں! چند دن قبل اسد صبا قمر کے ساتھ کام کر رہے تھے تو میں نے ان سے لڑائی کی کہ میں نے صبا کے ساتھ کام کرنا تھا ۔

زارا نے کہا  اگر صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کے لیے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں ۔
 

Advertisement