لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ دنانیر نے بتایا ہے کہ مجھے نظر لگتی ہے مگر میری امی مجھے بچانے کیلئے مختلف طریقوں سے نظر اتارتی ہیں۔
دنانیر نے گلوکارہ نمرہ رفیق کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، دوران شو آڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے دنانیر سے سوال کیا کہ آپ لوگ سکرین پر اتنے اچھے لگ رہے ہوتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کو نظر نہیں لگتی؟
جواب میں دنانیر نے بتایا کہ مجھےنظر لگتی ہے، میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہارا خون ہلکا ہے تو نظر بہت لگتی ہے ۔
دنانیر نے کہا میری نانی ہماری نظر پانی اور مرچوں سے اتارا کرتی تھیں، اس کے علاوہ ہمارے گھر میں ہرمل کو کوئلے پر جلا کر اس کی دھونی دی جاتی ہے کیونکہ ہرمل جراثیم کش ہوتا ہے ۔