ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاؤلین جیسیکا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپا کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کئی برسوں سے چنئی میں تنہا مقیم تھیں، دیپا کے رشتہ دار اسے مسلسل فون کر رہے تھے، لیکن وہ جواب نہیں دے رہی تھی، جب دیپا نے لوگوں کی کالیں اٹھانا بند کر دیں تو پربھاکرن نامی ان کا دوست اداکارہ کی خیریت معلوم کرنے گھر پہنچ گیا۔
پربھاکرن نے پولیس کو اطلاع دی تو خودکشی کا معاملہ سامنے آسکتا ہے، پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیپا کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش کے ساتھ یہ تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دار خود کو ہی قرار دیا ہے، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔