شگفتہ اعجاز کی ٹرانسفارمیشن پر مداح حیران، ٹوئنکل کھنہ سے تشبیہ دیدی

Published On 19 September,2022 12:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور بھارتی اداکاہ ٹوئنکل کھنہ سے تشبیہ دیدی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی چند حیران کر دینے والی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تصاویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 بیٹیوں کی 51 سالہ ماں اور اداکارہ اس میں کسی 25 سالہ نوجوان لڑکی جیسی دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر میں اداکارہ نے بولڈ انداز اپنایا ہوا ہے جس میں انہیں سفید شرٹ اور پینٹ جبکہ دوسری تصاویر میں آسمانی ڈینم شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی ناقابل یقین تبدیلی پر ان کے سٹائلٹ کو خوب سراہ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے انہیں حیران کر دیا ہے وہ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں۔
  

Advertisement