ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف ہدایتکار ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگانے والی ایرانی اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا۔
ساجد خان پر مندانہ کریمی کے علاوہ بھی کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور وہ اس وقت سے ہی فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔ تاہم اب ساجد خان رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16 ویں سیزن میں بطور امیدوار شریک ہیں اور پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔
ساجد خان کو بگ باس میں شریک کرنے پر اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ سے بالی وڈ کے کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا اور نہ میں کام کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ایسی انڈسٹری میں شامل نہیں ہونا چاہتی جہاں خواتین کی عزت نہ ہو۔