لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ تارا محمود نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
نجی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ تارا محمود نے کہا کہ اس حوالے سے میں بہت خوش قسمت رہی ہوں، شادی کے لیے کبھی دل ہی نہیں کیا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آزادی ملنے کے بعد کیرئیر میں خاصی مصروف رہی ہوں، تعلیم کے لیے امریکا ہو کر آئی اس کے بعد میرا سارا فوکس کیرئیر پر تھا، لیکن اب جب میں ایک مقام پر پہنچ گئی ہوں تو میں اس حوالے سے سوچ رہی ہوں۔
تارا محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو معاشرے کی جانب سے پریشر پر شادی نہیں کرنی چاہیے۔