لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر متھیرا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی وجہ سے بے حد پسند ہے جو لوگ بلاول بھٹو کو عورتوں والے انداز منسلک کرکے مذاق اڑاتے ہیں تو انہیں بحیثیت قوم شرم آنی چاہئے۔
متھیرا نے مزید کہا کہ ایک تو کسی کا مذاق بناتے ہیں، دوسرا اسے فروغ دے کر نمایاں بھی کرتے ہیں۔ ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنز کرنا الگ بات ہے مگر کسی کی ذاتیات پر اس کی ظاہری شخصیت یا زبان کو لے کر حملہ کرنا نہایت ہی نامناسب بات ہے۔