اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کئے جانے پر عمران خان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔
Election commission of Pakistan has found Imran Khan guilty of corrupt practices. He now stands disqualified. He who would spread lies about alleged corruption of his political opponents has been caught red handed.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 21, 2022
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب نااہل قرار دیا جا چکا ہے، اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔