اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر صحافی مرحوم ارشد شریف کی پاکستان حوالگی کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو خط لکھنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گی کہ وزیر خارجہ کی یو اے ای کو خط لکھنے کی سوشل میڈیا خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ارشد شریف کی حوالگی کے لیے پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو کوئی خط نہیں لکھا تھا، ارشد شریف کو یو اے ای سے نکالنے سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد تاثر پھیلایا جارہا ہے۔