ویب سیریز 'قاتل حسیناؤں کے نام' نے ایک اورعالمی ایوارڈ جیت لیا

Published On 10 December,2022 08:48 am

سنگاپور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ویب سیریز "قاتل حسیناؤں کے نام" نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سنگاپور میں منعقدہ ایشین اکیڈمی کریئیٹو ایوارڈز میں ویب سیریز نے ’بیسٹ انتھالوجی‘ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہم اس ایوارڈ کو پاکستان لا رہے ہیں۔

ویب سیریز میں سات قاتل حسیناؤں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ثروت گیلانی، مہر بانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، سامعیہ ممتاز اور بیو رانا ظفر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ "قاتل حسیناؤں کے نام" ویب سیریز اس سے قبل اکنامک ٹائمز اسپاٹ ایوارڈز میں بھی ویب پر بہترین تھرلر شو ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ ویب سیریز کی کاسٹ میں اداکار شہریار منور، احسن خان، عثمان مختار اور سلیم معراج بھی شامل تھے۔