سارہ لورین نے کراچی کو ممبئی سے زیادہ " رومانوی " قرار دے دیا

Published On 09 December,2022 04:56 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے کراچی کو ممبئی سے زیادہ رومانوی اور خوبصورت قرار دے دیا۔

نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ لورین کا کہنا تھا کہ روشنیوں کا شہر کراچی بھارتی فلمی مرکز ممبئی سے زیادہ رومانوی اور خوبصورت ہے،میں خود بھی بہت رومانوی ہوں۔

انٹرویو کےدوران اداکارہ نے ممبئی اور کراچی کے رومانس بارے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر کراچی میں پہلے ہی بہت زیادہ رومانس موجود ہے اس لئے مجھے ممبئی کے رومانس کو یہاں لانے کی ضرورت نہیں۔

اپنی اردو فلکس سیریز "ملائکہ انکاؤنٹر " کے بارے بات کرتے ہوئے سارہ لورین کا کہنا تھا کہ سیریز میں کراچی کے منفرد دلکش اور رومانوی برانڈ کو پیش کروں گی۔

معروف اداکارہ نے اپنے مداحوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ انکی نئی سیریز لازمی دیکھیں کیونکہ اس میں ان کے لئے مزہ ہوگا۔