وکی کوشل کی نئی فلم ' گوندا نام میرا ' کا نیا گانا ' کیا بات ہے' ریلیز

Published On 07 December,2022 01:57 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی نئی فلم ' گوندا نام میرا ' کا نیا گانا ' کیا بات ہے ' ریلیز کر دیا گیا۔

اداکار وکی کوشل نے اپنے انسٹاگرام پر  گوندا نام میرا  کا نیا گانا   کیا بات ہے  کی پہلی جھلک شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو گانے کے ریلیز ہونے کی اطلاع دی۔

اداکار نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ یہ صرف گانا نہیں ہے، یہ ایک پورا مزہ ہے اور یہ اب آپ کا ہے، فلم 16 دسمبر کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ریلیز کی جائے گی۔


وکی کی نئی فلم میں شامل گانا   کیا بات ہے 2018 میں اسی نام سے ریلیز ہونے والے پنجابی سنگر ہارڈی سندھو کے گانے کا ریمیک ہے، گانے کے ریمیک کو بھی ہارڈی سندھو نے گایا ہے مگر اس میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ اداکارہ کیارا ایڈوانی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2018 میں ہارڈی سندھو کا ریلیز ہونے والا یہ گانا بلاک بسٹر ثابت ہوا تھا جسے اب تک 64 کروڑ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا جا چکا ہے۔
 

Advertisement