ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے گزشتہ روز اپنی 56 ویں سالگرہ فلم انڈسٹری کے دوستوں کے ساتھ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔
فیشن ڈیزائنر کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں اداکارہ ریکھا، روینہ ٹنڈن ، کاجول اور کرن جوہر سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
اداکارہ روینہ ٹنڈن کی جانب سے منیش ملہوترا کی سالگرہ کی چند تصاویر انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئیں۔
منیش کی سالگرہ کے موقع بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے انہیں سوشل میڈیا پر بھی مبارکباد دی۔