لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اور انکے شوہر علی انصاری نے ایک ساتھ رومانوی پراجیکٹ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ صبور علی اور انکے شوہر علی انصاری نے حال ہی میں ایوارڈز شو میں شرکت کی جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سب کی توجہ کا مرکز رہی۔
تقریب کے دوران علی انصاری اور صبور علی نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ مختصر گفتگو بھی کی ، اس موقع پر خاتون رپورٹر کی جانب سے اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ہم آپ دونوں کو ایک ساتھ کب دیکھیں گے ؟۔
ادکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اچھا، ظلم و ستم کے بغیر والا ڈرامہ ہوگا تو ضرورہم ایک ساتھ کام کریں گے، جس میں خاص کر پیار اور محبت ہو"۔
اداکارعلی انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے متعدد آفرز مل رہی ہیں ،لیکن ہم نے جان بوجھ کر انکار کیا کیونکہ ہم کوئی ایسا پراجیکٹ چاہتے ہیں جو کچھ مختلف ہو،اور رومانٹک ہو" ۔