ہمایوں سعید نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

Published On 03 December,2022 05:44 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی۔

ہمایوں سعید کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار کو غلاف کعبہ سلائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کی حالیہ تصویر کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا ہے اور مداحوں نے انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ان دونوں عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں ، اداکار نے دو روز قبل عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
 

Advertisement