معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے

Published On 02 December,2022 11:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔

افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، افضال احمد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جنرل ہسپتال انتظامیہ دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔

شوبز انڈسٹری میں اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہے، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے۔

Advertisement