لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر گلوکار و نغمہ نگار جیک فلنٹ اپنی شادی کے چند گھنٹوں کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کی بیوہ برینڈا نے فیس بک میں اپنے دُلہے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنی شادی کی تصاویر کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کی تدفین کرنا پڑی۔
دوسری جانب امریکی گلوکار کے منیجر نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جیک فلنٹ اب نہیں رہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز ہوئی جبکہ وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ فلنٹ رات کو سوئے اور صبح دوبارہ نہ اٹھ سکے جبکہ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔