نیویارک: (ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر مبنی دھماکہ خیز ڈاکیومینٹری کا ٹریلر نیٹ فلکس پر ریلیز کر دیا گیا۔
چھ قسطوں پر مشتمل ہیری اینڈ میگھن کے نام سے بنائی گئی یہ ڈاکیومینٹری فلم 88 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے، دستاویزی فلم ہیری اینڈ میگھن ایک ہفتے بعد اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔
فلم بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں دیکھ سکتا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے اپنے بیوی، بچوں کیلئے جو کرنا چاہیے تھا میں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب اتنا کچھ داؤ پر ہو تو کیا ہماری کہانی ہم سے ہی سُننا بہتر نہیں ہے؟