کراچی: ( دنیا نیوز ) پاکستان کے معروف مصنف اور ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان کا ادب سے کوئی تعلق نہیں، ہر حکومت میں عوام کو جانور سمجھا گیا۔
کراچی آرٹس کونسل میں عالمی اردو کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انور مقصود کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو عوام کا خیال صرف الیکشن کے دنوں میں آتا ہے، سائرن بجا کر لوگوں کو بھگا دیا جاتا ہے اور بریانی کے پیکٹ پھینک دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنا کماؤ گے کتنا لوٹو گے ؟ غریب کہتا ہے کچھ بچا ہی نہیں میرے لیے جنت کے سوا۔