لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے اپنے مداحوں سے دور رہیں گی۔
I’m off my lovelies. Going to be away for a little bit again.. love you all #askmahira
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 3, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک بین الاقوامی ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ تھوڑے وقت کیلئے پاکستان سے باہر جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نامور ویب سائٹ کے پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی ،ترکی اور قطر جائیں گی۔