اداکارہ شہناز گل نے پاکستانی مداحوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا

Published On 06 December,2022 03:12 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل نے پاکستانی مداحوں کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اداکارہ شہناز گل اپنے ایک پاکستانی مداح کے ساتھ نظر آرہی ہیں جس میں مداح اداکارہ کو بتاتا ہے کہ پاکستان کے لوگ انہیں بہت پیار کرتے ہیں، اور مداح پاگلوں کی طرح انہیں پسند کرتے ہیں۔

شہناز گل نے مداح کی بات پر ہنسی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ " شکریہ ،پاگل ہوتے جائو میرے پیچھے ،جو تھوڑے بہت رہ گئے ہیں وہ بھی ہوجائو"۔

ادکارہ نے بتایا کہ مجھے پاکستانی مداحوں کے بہت میسجز آتے ہیں، اور مجھے سچ میں یہ بات پتا ہے ک کہ پاکستان کے لوگ مجھے بہت پیار کرتے ہیں۔

شہناز گل نے مزید کہا کہ مداح ہمیشہ مجھ سے پیار کرتے رہیں اور ہم ہمیشہ ایک ساتھ ہی رہیں گے۔
 

Advertisement