گرو رندھاوا اور نرگس فخری کا گانا ریلیز ہونے کو تیار

Published On 05 December,2022 08:07 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) امریکی نژاد بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل نرگس فخری اور بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کا نیا گانا ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

گلوکار گرو رندھاوا کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے "فایا ، فایا"کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں اداکارہ نرگس فخری کو بھی انکے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

معروف گلوکار نے گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "فایا ، فایا 7 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہا ہے"۔

نرگس فخری کی جانب سے بھی گلوکار کی انسٹاپوسٹ شیئر کی گئی جس پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
 

Advertisement