لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے گیارہ سال بعد بھارت میں اپنی گرفتاری کی وجہ بتا دی۔
گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ’مجھے غیرملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے بھارتی قوانین کے بارے میں علم نہیں تھا‘۔
گلوکارہ نے کہا کہ بھارت میں گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان نے بہت زیادہ مدد کی اور اُن کے اقدامات کی وجہ سے ہی شام کو مجھے کلیئرنس مل گئی تھی۔
واضح رہے کہ 2011 میں راحت فتح علی خان کو مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی نقد لے جانے پر بھارتی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر روک کر گرفتار کیا گیا تھا۔