ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی '' نچ پنجابن '' پر پرفارمنس وائرل

Published On 07 December,2022 03:30 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید کی ابرار الحق کے ہٹ گانے '' نچ پنجابن ''پر پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ابرابر الحق فین کلب کے اکائونٹ سے ایک ایوارڈ شو کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں  اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید کو معروف گلوکار ابرار الحق کے گانے    نچ پنجابن   پر ایک ساتھ سٹیج پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایوارڈ تقریب میں ہانیہ اور فرحان سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس پر صارفین دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔
 

Advertisement