ہدایتکار شعیب منصور کی نئی فلم ' آسمان بولے گا ' کا آفیشل پوسٹر جاری

Published On 07 December,2022 02:16 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈری ہدایتکار شعیب منصور کی نئی فلم ' آسمان بولے گا ' کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پاکستانی سینما کے ہینڈل سے جاری کئے گئے فلم کے پوسٹر میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار عماد عرفانی اور اداکارہ مایا علی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب منصور کی نئی فلم   آسمان بولے گا   کی کہانی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پر لکھی گئی ہے جس میں اداکارہ مایا علی ایک بھارتی صحافی اور عماد عرفانی سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کو پاکستان ائیر فورس کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، فلم کا پہلا ٹیزر رواں سال جولائی میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

 

Advertisement