اداکارعلی خان کاجول کے ساتھ ویب سیریز میں کام کریں گے

Published On 10 December,2022 11:20 am

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارعلی خان بہت جلد ایک بھارتی ویب سیریز میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ نظر آئیں گے۔

علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ شاہ رُخ خان کے بعد اب ایک بھارتی ویب سیریز "دی گڈ وائف" میں کاجول کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے جس کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔

پاکستانی اداکار اس ویب سیریز میں کاجول کے بوائے فرینڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، علی خان کے مطابق اس سیریزمیں ان کا کاجول کے ساتھ ایک بولڈ سین بھی تھا جسے دونوں اداکاروں نے کافی پیشہ ورانہ طریقہ سے ادا کیا، انہوں نے کہا کہ جب کسی کام کو پیشہ ورانہ طور پر کیا جائے تو کسی بھی قسم کا سین کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویب سیریز میں کاجول پاکستانی اداکار علی خان، کبریٰ سیت، شیبا چڈھا، عامر علی، اور وجے وکرم سنگھ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، ویب سیریز اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔