ارباز سے شادی اور طلاق پر بات کرتے ہوئے ملائیکہ آبدیدہ ہو گئیں

Published On 07 December,2022 12:38 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنے شو میں شادی اور طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو "موونگ ان ود ملائیکہ" میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ارباز خان سے ان کی شادی اور طلاق کس طرح ہوئی۔

شو میں ملائیکہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں، انہوں نے کہا کہ میں وہی ہوں جس نے ارباز کو پرپوز کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔

ملائیکہ نے کہا کہ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ "میں شادی کرنا چاہتی ہوں" کیا آپ تیار ہیں؟ اداکارہ نے بتایا کہ جس پر ارباز پیار سے پلٹا اور مجھ سے کہا، "آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں"، بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت بہت چھوٹی تھی، میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائیکہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے، ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے اور پھر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے 1998 میں شادی کی تھی، ان کا ایک 21 سالہ بیٹا ارہان ہے، شادی کے 19 سال بعد 2017 میں اس جوڑی کی طلاق ہوگئی اور اب ملائیکہ ارجن کپور جبکہ ارباز خان جارجیا اینڈریانی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
 

Advertisement