معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کر لی

Published On 24 December,2022 08:33 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم ’فتور‘ میں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ تُنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تنیشا شرما نے بروز ہفتہ ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی، اداکارہ کو ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچتے ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر موجود میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی، اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ کچھ دنوں سے سیٹ پر افسردہ نظر آرہی تھیں، اداکارہ تنیشا کی عمر 20 برس تھی، وہ متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کر چکی تھیں جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی قدم جمانا شروع کر دیے تھے۔