صباء قمر کی فلم ’ کملی ‘ جلد ٹی وی سکرین پر ریلیز کی جائےگی

Published On 24 December,2022 01:19 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف ادکارہ صباء قمر کی فلم ’ کملی ‘ کو جلد ٹی وی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ صباء قمر کی فلم ’ کملی ‘ کے حقوق نجی ٹی وی نے حاصل کر لئے ہیں جس کے بعد فلم  کا جلد ٹی وی پریمیئر ہوگا۔

رواں سال کے آغاز میں ’ کملی ‘ کو بھارتی شہر چندی گڑھ میں انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (IVIFF) 2022 میں دکھایا گیا تھا، جہاں صباء قمر کو فلم میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت میں بننے والی فلم میں صباء قمرکے علاوہ اداکارہ ثانیہ سعید، اداکارہ نمرہ بچہ اور اداکار حمزہ خواجہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ کملی ‘ رواں برس 3 جون کو ملکی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔