بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے 'پرفارمنس آف دی ایئر' کا اعزاز حاصل کرلیا

Published On 23 December,2022 08:43 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکاری پرپرفارمنس آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین اسکرین ڈیلی نے عالیہ بھٹ کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں شاندار کارکردگی دِکھانے کے لیے پرفارمنس آف دی ایئر کا اعزاز دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر برطانوی میگزیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بڑی خبر کا اسکرین شاٹ اور خبر کا لنک شیئر کیا۔

برطانوی میگزین کے مصنف نگار نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ فلم میں اداکارہ کا ڈانس اور فلم کا منظر جہاں وہ بطور گنگو کامتھی پورہ کا لیڈر بنتے ہوئے نظر آتی ہیں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔