رنویر سنگھ کی ’’ سرکس ‘‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام

Published On 24 December,2022 03:54 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’ سرکس ‘‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس سے دو دن قبل ریلیز ہونے والی رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سرکس‘ ریلیز کے پہلے دن بری طرح ناکام ہوئی جبکہ فلم کو انٹرنیٹ پر بوریت سے بھرپور اور پرانی طرز کی قرار دے دیا گیا ۔

معروف ہدایتکار روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ سرکس ‘‘ کی کہانی سرکس میں بجلی کی تاروں سے کرتب دکھانے والے آرٹسٹ کے گرد گھومتی ہے جس کے جسم میں کرنٹ بھرا ہوا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ اداکارہ پوجا ہیگڑے، جیکلین فرنینڈس، جونی لیور، ورون شرما، سنجے مشرا اور سدھارتھ جادھو شامل ہیں جبکہ فلم میں معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کیمیو رول بھی شامل کیا گیا ہے۔

ناقدین کی جانب سے فلم کی کہانی کو بیکار قرار دیتے ہوئے ہدایتکار روت شیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔