لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی کامیڈی فلم ’’ شاٹ کٹ ‘‘ جنوری 2023 میں سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کامیڈی فلم ’’ شاٹ کٹ ‘‘ کو رواں ماہ 23 تاریخ کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پنجاب میں سنیما گھروں کے اوقات میں پابندی کے باعث فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔
فلم کی ٹیم کی جانب سے ’’ شاٹ کٹ ‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت فلم 20 جنوری 2023 کو پاکستان کے سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بننے والی دلچسپ اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں گوہر رشید، جگن کاظم ، ثنا فخر، نسیم وکی ، سخاوت ناز، گوشی خان، قیصر پیا اور نواز انجم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی سینما کی جانب سے 15 دسمبر کو فلم ’’ شاٹ کٹ ‘‘ کا آفیشل ٹریلرریلیز کیا گیا تھا جسے فلم بینوں نے خوب سراہا تھا۔