سائرہ یوسف نے اپنی فلم ’’ بے بی لیشس ‘‘ کا ٹیزر شیئر کردیا

Published On 23 December,2022 04:25 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی نئی فلم ’’ بے بی لیشس ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی نئی فلم ’’ بے بی لیشس ‘‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے ’’ ایک ناقابل یقین سفر اور بہت سی میٹھی یادیں ‘‘ کا کیپشن تحریر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اپنی علیحدگی کے دو سال بعد فلم ’’ بے بی لیشس ‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

فلم ’’ بے بی لیشس ‘‘ کوکونٹ پروڈکشن اور ٹینپ کی مشترکہ پیشکش ہے، اداکارہ نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔