ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا ایڈاونی نے کہا ہے کہ فلمیں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں یہ لوگوں کی زندگیوں کے لیے سبق آموز بھی ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں آنے کیلئے والدین کو منانے میں اداکار عامر خان کی فلم ’’ تھری ایڈیٹ ‘‘ سے مدد ملی۔
اداکارہ نے کہا کہ کہ یہ قدرتی امر ہے کہ والدین اپنے بچوں کے فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کے معاملے پر فکر و پریشانی کا شکار رہتے ہیں میرے ساتھ بھی ایسا ہوا کیونکہ میرے والدین چاہتے تھے میں کسی اور پیشے کو اختیار کروں تاہم انہیں یہ بھی پتا تھا کہ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ۔
کیارا نے مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے جب میں سکول میں تھی تو اپنے پاپا کے ساتھ فلم تھری ایڈیٹ دیکھنے گئ جس سے مجھے انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد ملی، فلمیں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں یہ لوگوں کے لیے سبق آموز بھی ہوتی ہیں۔