لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 8 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
سال 2022 پاکستانی فنکاروں کے لیے ان کے کیرئیر کے لحاظ سے اچھا ثابت ہوا، بہت سے اداکاروں نے انٹرنیشل پراجیکٹس میں بھی کام کیا، اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری ہے اور اس میں 8 پاکستانی بھیئ اپنے فن کی بدولت شامل ہیں۔
فواد خان
فواد خان کی شخصیت اور اسٹائل پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی بے حد مقبول ہے، اسی برس فواد خان نے بہت عرصے بعد بڑے پردے پر دیکھائی دیئے، فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے کامیابیاں سمیٹیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ فواد خان انٹرنیشنل پراجیکٹ مس مارول میں بھی ڈیبیو کیا، برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے فواد خان کو hottest Asian man of 2022 بھی قرار دیا گیا۔
عاطف اسلم
ایسٹرن آئیز نے عاطف اسلم کو اپنی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر رکھا، اسی برس عاطف نے گلوکاری کے علاوہ ڈرامے میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے، عاطف اسلم نے سنگ ماہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا، اداکاری کے میدان میں بھی عاطف اسلم نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سجل علی
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ڈراموں میں اپنی پرفارمنس سے تو کامیابیاں سمیٹیں ہی ساتھ ہی سجل علی نے اس سال جمائمہ گولڈ اسمتھ کی انگلش فلم What’s Love Got To Do With It میں کام کیا، اس انٹرنیشنل پراجیکٹ کی وجہ سے سجل علی کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔
عروج آفتاب
عروج آفتاب امریکا میں مقیم پاکستان فنکارہ ہیں، عروج رواں برس گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، ایسٹرن آئیز ٹاپ 50 میں عروج 38 ویں نمبر پر ہیں، عروج کو پاکستانی حکومت نے بہترین پرفارمنس پر تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔
حدیقہ کیانی
رواں برس حدیقہ کیانی نے گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا، ان کا ڈرامے رقیب سے اور پنجرہ میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان ہی بنیادوں پر حدیقہ کو ایسٹرن آئیز کے ٹاپ 50 ایشین کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔
ہمایوں سعید
پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید کی رواں برس لندن نہیں جاؤں گا فلم نمائش کے لیے پیش ہوئی، 2022 میں ہمایوں کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب یہ بات سامنے آئی کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز دی کراؤن کے 5 ویں سیزن میں وہ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں نظر آئیں گے۔
اسی برس ملکہ برطانیہ کے انتقال کے کچھ عرصے بعد دی کراؤن کے سیزن 5 کو جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا، اس لسٹ میں ہمایوں سعید 45 ویں نمبر پر ہیں۔
شے گل اور علی سیٹھی
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے، پسوڑی گانے سے شے گل نے ڈیبیو کیا جبکہ اس گانے کا شمار 2022 کے سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیے جانے والے گانے میں ہوا، اس لسٹ میں شے گل اور علی سیٹھی کو 46 ویں پر جگہ دی گئی۔