ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے اور اب اس تنازع نے مزید شدت اختیار کر لی ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سپر سٹار کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔
فلم پٹھان کے گانے بےشرم رنگ میں اداکارہ دیپکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے غیر مناسب لباس پر تنازع سامنے آیا جس کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اسے ہندو مذہب کی بے حرمتی قرار دیکر فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مانے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
This is disgusting !!! He is the same Guru Paramhans Acharya who threatened to take Jal Samadhi if the country was not declared a Hind00 Rashttra by 2nd Oct 2021
— Katyusha (@Indian10000000) December 20, 2022
Now he s threatening #SRK
Boycott the Party which supports such Gurus
. pic.twitter.com/DnnrOezbXY
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔
پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے، انٹرویو کے آخر میں پنڈت نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاوٹ کی اپیل بھی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔