ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ڈائریکٹر سعید اختر مرزا نے مودی سرکار کی پسندیدہ فلم ’کشمیر فائلز‘ کو کچرا قرار دے دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کشمیری پنڈٹ کا ایشو حقیقت ہے لیکن اس نے جتنا ہندوؤں کو متاثر کیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی طرف جائیں اور کسی ایک سائیڈ کو سپورٹ نہیں کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تاریخ کو درست طریقے سے سمجھنا چاہئے اور پروپیگنڈا آئیڈیاز کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔
After Israeli filmmaker Nadav Lapid and Bollywood director Anurag Kashyap, Screenwriter and director #SaeedAkhtarMirza has openly criticized The Kashmir Files . Mirza trashed the film and said The Kashmir Files is garbage . Watch it#VivekAgnihotri #TheKashmirFiles pic.twitter.com/yjw9orJk3w
— Mirror Now (@MirrorNow) December 20, 2022
سعید اختر مرزا کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کی اصطلاح کو آج کل ایک پیسے کمانے کی مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف پاکستانی یا بھارتی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔