نازیہ حسن کے شوہر نے زوہیب حسن کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

Published On 19 December,2022 11:33 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے لندن میں اپنی اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا۔

اشتیاق بیگ نے اپنی درخواست الزام لگایا کہ اہلیہ کی 22 ویں برسی پر زوہیب حسن نے سنگین اور بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ساکھ مجروح ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مجھے بھی لندن ہائیکورٹ سے انصاف ملے گا۔

خیال رہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے اشتیاق بیگ پر بہن نازیہ حسن کو زہر دینے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم اشتیاق بیگ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاپ گلوکارہ نے 1995 میں صنعت کار میاں اشتیاق بیگ سے شادی کی تھی، نازیہ حسین کینسر کے علاج کے دوران برطانیہ میں 13 اگست 2000 کو چل بسی تھیں۔

یاد رہے کہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔