جھانوی کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 17 December,2022 10:50 am

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

 

سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں، جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔

جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر وہ خود کو تاریخ کی کوئی شہزادی محسوس کر رہی ہیں۔