کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان اور علیزے کے درمیان صلح کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
فیروز خان نے علیزے کو واپسی کئے گئے جہیز کے سامان کی فہرست پیش کردی، دونوں فریقین میں بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملات حل نہ ہوسکے
عدالتی احکامات پر فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی گئی، بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔