لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات نے گلوکار سمیع رشید سے نکاح کرلیا، شادی کی رسومات کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات اور سمیع رشید نے اپنے اپنے انداز میں نکاح کی خوشی منائی، سحر نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ سمیع رشید نے اپنی نئی نویلی دلہن کیلئے گانا گنگنایا، دونوں کے اس انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے۔
جوڑی نے نکاح کے موقع پر سفید لباس زیب تن کیا، سحر نے معروف ڈریس ڈیزائنر ماہا وجاہت خان کی کلیکشن سے سفید اور سنہرے رنگ کے غرارے کے ساتھ خوبصورت کُرتی اور بھاری کامدانی دوپٹہ پہنا جبکہ سمیع رشید نے سفید شیروانی پہنی۔
سمیع رشید نے عزیز و اقارب اور دوستوں کے درمیان اپنی اہلیہ کیلئے گانا گنگنا کر شادی کے حسین لمحات کو یاد گار بنایا۔
نکاح کی تقریب میں دونوں کے خاندان اور دوستوں سمیت ٹک ٹاکر جوڑے کنول آفتاب اورذوالقرنین سکندر سمیت کئی سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی شرکت کی۔