بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو شلوار قمیض میں ملبوس دیکھ کر مداح حیران

Published On 15 December,2022 07:41 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ادکارہ اور بگ باس کی امیدوار عرفی جاوید دبئی کے ساحل پر قمیض شلوار میں ملبوس دیکھائی دیں ۔

ادکارہ عرفی جاوید اپنے کم لباس کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں ان رہتی ہیں ۔ تاہم بگ باس کی اس امیدوار نے دبئی کے ساحل پر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔

عرفی دبئی کے ساحل پر پورے لباس یعنی قمیض شلوار اور دوپٹے میں ملبوس دیکھائیں دیں ۔ عرفی کے اس انداز کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بہت بات چیت کی جارہی ہے ۔

ایک صارف نے لکھا معجزہ معجزہ معجزہ ،ایک نے لکھا آج پہلی بار دل خوش ہوا،کسی نے کہا کہ آج ڈھنگ کے کپڑے پہن کے آئی ہے تو کسی نےعرفی کو بیچ پر پہنے جانے والے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کا شمار سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی ایشن اداکارؤں میں ہوتا ہے ۔ بگ باس امیدوار عرفی نے اس لسٹ میں سارہ علی خان اور جہانوی کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔