سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم Babylicious کا پوسٹر جاری

Published On 15 December,2022 05:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری نے سابق اہلیہ کیساتھ بنائی گئی فلم Babylicious کا پوسٹ شئیر کردیا۔

شوبز جوڑے کی علیحدگی سے قبل سائرہ اور شہروز نے ایک ساتھ فلم شروع کی تھی ،فلم کی پروڈکشن کے دوران ہی سائرہ اور شہروز کی راہیں جدا ہوگئیں۔

اس فلم کی پروڈکشن میں کوویڈ سے قبل کام شروع ہوا ۔ فلم آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کی جائے گی۔

مداح شوبز کی اس ٹوٹی ہوئی جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔