ممئبی : (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی فلم " پٹھان " ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار ہوگئی جبکہ فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روزقبل شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں کنگ خان کے ساتھ دیپکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی ہیں، فلم کے گانے کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور 3 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گانے میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔
ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض عائد کردیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم گانے میں زعفرانی ملبوسات کے استعمال پر بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں اس فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے جس سے فلم کی ریلیز مشکوک ہوگئی ہے۔
फिल्म #Pathan के गाने में टुकड़े-टुकड़े गैंग की समर्थक अभिनेत्री दीपिका पादुकोण की
— Dr Narottam Mishra (@drnarottammisra) December 14, 2022
वेशभूषा बेहद आपत्तिजनक है और गाना दूषित मानसिकता के साथ फिल्माया गया है।
गाने के दृश्यों व वेशभूषा को ठीक किया जाए अन्यथा फिल्म को मध्यप्रदेश में अनुमति दी जाए या नहीं दी जाए,यह विचारणीय होगा। pic.twitter.com/Ekl20ClY75
وزیر نروتم مشرا نے کہا کہ فلم میں قابل اعتراض مناظر ہیں اور ان کی عکسبندی انتہائی غلط ہے، ملبوسات اور مناظر کو درست کیا جائے، ورنہ اس فلم کو مدھیہ پردیش میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔