پاکستانی فلم جوائے لینڈ ایک اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب

Published On 13 December,2022 06:09 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) ٹرانس جینڈرز کے موضوع پر بنائی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ ایک اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لی گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ فلم جوائے لینڈ کو سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

اداکارہ نے فلم کا آفیشل سلیکشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ    رواں سال بہترین ہوتا جارہا ہے   ۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو عالمی سطح پر کئی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ جوائے لینڈ انٹرنیشنل فیچرز فلم کی کیٹیگری میں 2023 میں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ) کے لیے بھی نامزد ہوئی ۔