کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہیے۔
اداکار بہروز سبزواری نے اپنے ایک انٹرویو میں ان مسائل کے اثرات پر بات کی جو ہمارے معاشرے میں زیادہ پھیل رہے ہیں، انہوں نے مختلف قسم کے کپڑوں میں مردوں کی خواتین کو گھورنے کے معاملے پر بھی بات کی۔
خواتین کے تنگ کپڑوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں بہت سارے لوگوں کے پاس موٹرسائیکلیں ہیں، ظاہر ہے ہر کوئی کاریں نہیں خرید سکتا، لیکن میں نے ایک بات دیکھی ہے کہ موٹر بائیک پر بیٹھی ہماری خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں‘۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’کچھ خواتین عجیب وغریب کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا، وہ بالکل بھی اچھے نہیں ہوتے یہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا چاہیے‘۔
سینئر اداکار نے کہا کہ’مردوں کو بھی اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے اور خواتین کو مناسب انداز میں لباس زیب تن کرنے چاہیے‘۔