لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کیفی خلیل کے گانے ''پیار ہوا تھا '' کو انکی اجازت سے گایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب میرا دل ٹوٹا تھا تو میں نے کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کو بہت سنا اور اسی گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں میری مدد کی۔
گلوکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے بچپن سے تمیز سکھائی ہے اسی لئے میں نے گانا گانے سے قبل کیفی خلیل سے اجازت لی اور پھر اسے گایا، کیفی خود بھی میری آواز میں یہ گانا سننے کا شوق رکھتے تھے۔
آئمہ بیگ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھیں اور سوشل میڈیا سے دور رہیں، سوشل میڈیا جتنا آپ کو کامیابی دیتا ہےاتنا ہی وہ نقصان دہ بھی ہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اس قدر نقصان دہ ہے کچھ لوگ اس کی وجہ سے خودکشی کر لیتے ہیں، کچھ لوگ اپنے پروفیشن کو چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ لوگ سوشل میڈیا کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔